پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کی نشست پر جام یونس کامیاب

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کی نشست پر جام یونس کامیاب

لاہور (نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کی نشست پروفیشنل گروپ کے جام محمد یونس نے جیت لی جبکہ بشریٰ قمر بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئر پرسن منتخب ہو گئیں، جام محمد یونس کو 47 اور مدمقابل امیدوار عارف گورمانی کے 28 ووٹ ملے، پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیگٹو کمیٹی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد دونوں امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا۔ یڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیئے،امیدواروں کا چناؤ ایک سال کے لئے کیا گیا ہے ۔

بار کونسل

مزید : علاقائی