نواں کوٹ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کا چالان پیش کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا چالان پیش کر دیا، عدالت نے ملزم کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کے روبرو نواں کوٹ پولیس نے ملزم زاہد کا چالان پیش کیا۔ملزم زاہد نے اکیس جولائی دوہزار سترہ کو اپنی ساس کو قتل کیا تھا،ملزم کی ساس فتح بی بی اپنی بیٹی سے ملنے نواں کوٹ کے علاقے آئی ہوئی تھی،ملزم نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر اپنی ساس کو قتل کیا تھا،پولیس نے دوران تفتیش ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا،ملزم دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر چکا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برامد کیا جا چکا ہے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔