گردہ سکینڈل ،ڈاکٹر التمش اور دیگر کی درخواست ضمانتیں یکجا کرنے کا حکم

گردہ سکینڈل ،ڈاکٹر التمش اور دیگر کی درخواست ضمانتیں یکجا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن عدالت نے گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر التمش اور دیگر کی درخواست ضمانتوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے گردہ سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم ڈاکٹر التمش سمیت بشیر احمد، کشف ریاض کی درخواست ضمانت یکجا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے چھ فروی تک مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی، گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکڑالتمش کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صرف ینگ ڈاکٹرکا نمائندہ ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملزم کا گردہ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے، عدالت میں ایف آئی اے حکام نے بھی تمام ملزمان کا ریکارڈ پیش کردیا۔

مزید :

علاقائی -