میڈیکل کالجز کے داخلے اور فیسیں تفصیلات کیلئے پی ایم ڈی سی کو خط ارسال

میڈیکل کالجز کے داخلے اور فیسیں تفصیلات کیلئے پی ایم ڈی سی کو خط ارسال

لاہور (نامہ نگار خصوصی )میڈیکل کالجز میں داخلوں اور فیسوں کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو خط لکھ دیا گیا ، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے لکھے گئے خط کی نقل رجسٹرار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور صدر پاکستان ایسو سی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوٹ کو بھی بھجوائی گئی ہے خط میں نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ سے ہٹ کر داخلوں اور بھاری فیسوں کی وصولی سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے تاہم بتایا جائے ستر فیصد سے کم نمبروں والے طالبعلموں کا کس میرٹ کے تحت میڈیکل کالجز میں داخلے کیے گئے مزید بتایا جائے کہ کم نمبروں پر داخلے کے لیے طالبعلموں سے کتنی فیسیں وصول کی گئیں خط میں اوورسیز پاکستانیوں کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے میرٹ کس قانون کے تحت بنایا گیا اور کتنی فیسیں وصول کی گئی۔

میڈیکل کالجز

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...