توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سے جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف رائے اعجاز سے جواب طلب کر لیا ، جسٹس شاہد جمیل خان نے منور حسین سوہروردی کی درخواست پر سماعت کی جنہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اقبال ٹاؤن جہانزیب بلاک میں دربار سے ملحقہ قبرستان کی زمین فروخت کر دی گئی ہے وکیل نے عدالت نے آگاہ کیا کہ عدالت چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا وکیل نے الزام لگایا کہ کہ ارشاد حسین نامی شخص نے غیر قانونی طور پر قبرستان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور قبرستان کی زمین پر قبضہ کر کے فروخت کر دی گئی ہے. عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف رائے اعجاز احمد کو اراضی واہگزار کروانے کا حکم دے اور عدالتی حکم نہ ماننے پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
اوقاف