ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف دوبارہ مظاہرے

ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف دوبارہ مظاہرے

تہران(این این آئی) ایران کے مختلف شہروں میں چند روز کے وقفے کے بعد حکومت کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے منظرعام پر آنے والی فوٹیج میں دکھایاگیاایران کے جنوبی شہر بندر عباس ، وسطی صوبے اصفہان کے شہر نجف آباد ، جنوب مشرقی شہر کرمان اور صوبہ فارس کے وسطی شہر شیراز میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔بندر عباس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے دوسرے شہریوں سے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے پر زور دیا۔شیراز میں مظاہرین نے ’’مرگ بر آمر ‘‘کے نعرے لگائے ۔واضح رہے کہ ایران کے شہروں میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران میں یہی نعرہ سب سے زیادہ بلند کیا جاتا رہا ہے اور آمر سے ان کی مراد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہیں۔نجف آباد میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے رجیم کے خلاف نعرے بازی کی۔کرمان میں مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ تشدد کے ذریعے ان کی تحریک کو دبانے کی کوشش نہ کریں بلکہ وہ پْرامن مظاہروں کی حمایت کریں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...