پاسکو ملازمین کی بحالی کے فیصلے کیخلاف حکومت کی اپیل خارج

پاسکو ملازمین کی بحالی کے فیصلے کیخلاف حکومت کی اپیل خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پاسکو ملازمین کی بحالی کے فیصلے کیخلاف حکومت کی اپیل خارج کر دی ۔حکومتی وکیل کی جانب موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پاسکو ملازمین کی بحالی کا غیرقانونی فیصلہ دیا. پاسکو ملازمین کو ہائیکورٹ کی بجائے این آئی آر سی سے رجوع کرنا چاہیے تھا. سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاسکو کی 34درخواست گزار ملازمین کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں. لہذا سنگل بنچ کا پاسکو کے 34 ملازمین کی بحالی کا فیصلہ کالعدم کیا جائے. ملازمین کی جانب سے وکیل نبیل کاہلوں نے دلائل دیئے کہ پاسکو ملازمین کو قانون کے مطابق بھرتی کیا گیا تھا. ایم ڈی پاسکو کو بغیر شوکاز نوٹس ملازمین کو برطرف کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر حکومتی اپیل مسترد کرتے ہوئے سنگل بنچ کس فیصلہ برقرار رکھا۔
پاسکو

مزید :

علاقائی -