سیکرٹری صحت پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت پنجاب سید نجم حسین کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شوکت حیات خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 27 ستمبر 2017 کو ایک سال کے لئے مانیٹر بھرتی ہوا تھا چند ماہ بعد کسی شوکاز اور الزام کے بغیر اسکو نوکری سے نکال دیا گیا درخواستگزار وکیل نے دوران سماعت مزید عدالت کو بتایا کہ عدالت نے اسکی اپیل دادرسی کے لیے سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجوا دی جبکہ عدالت کے 4 دسمبر 2017 کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت اس کا نوٹس لے اور توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔
سیکرٹری صحت

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...