ریلوے شیڈ مغل پورہ ، دکانیں خالی کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے شیڈ مغل پورہ میں دکانداروں سے دکانیں خالی کرانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابراہیم اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے نشان دہی کی کہ ریلوے کی ملکیت دوکانوں کے کرائے ادا کر رہے ہیں. جبکہ کنٹریکٹ ختم ہونے میں ایک سال باقی ہے.درخواستگزار وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ محکہ غیر قانونی طور پر دوکانیں خالی کرانے کے لیے نوٹس بھجواے جا رہے ہیں درخواستگزار نے عدالت ست استدعا کہ کہ عدالت بھجوائے گئے نوٹسز معطل کرنے کا حکم دے۔
ریلوے شیڈ