ضمانت خارج ، ملزم طبیعت خراب کاڈرامہ رچا کر ہائی کورٹ سے فرار

ضمانت خارج ، ملزم طبیعت خراب کاڈرامہ رچا کر ہائی کورٹ سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ سے بوگس چیک کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم طبیعت خراب ہونے کاڈرامہ رچا کر فرار ہو گیا ، مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے ملزم کے خلاف بوگس چیک کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے اور اب پولیس ملزم کو گرفتار کرنا چاہ رہی ہے لہٰذا ملزم کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے عبوری ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرنے کا حکم سنایا تو ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں مدعی پارٹی نے ملزم کو دبوچنے کی کوشش کی تو ملزم نے طبیعت خراب ہونے کا ڈرامہ رچا دیا، ملزم چلاتا رہا کہ مجھے سانس نہیں آ رہا، میری ٹانگیں میرا ساتھ نہیں دے رہی ہیں، ملزم کا ڈرامہ دیکھ کر وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور مخالفین نے بھی ملزم کو چھوڑ دیا ۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو پر بھی اطلاع دے دی گئی تا ہم ریسیکیو 1122 کے آنے سے پہلے ہی ملزم کو رفو چکر ہوگیا۔
ملزم فرار

مزید :

علاقائی -