تلور شکارکیس، فریقین 8 فروری کومزید دلائل کے لئے طلب

تلور شکارکیس، فریقین 8 فروری کومزید دلائل کے لئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فریقین کو آٹھ فروری کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عبوری فیصلہ واپس لیا ، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ تلور کے شکار پر ایک سال پابندی کا عبوری فیصلہ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر دیا تھا، کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے پر مزید حقائق سامنے آئے ہیں،تلور کے شکار پر پابندی سے قبل کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے، عدالت نے نے فریقین کے وکلاء کو 8 فروری کو مزید دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
تلور کیس

مزید :

علاقائی -