عدالتی حکم کی خلاف ورزی، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی کی تا حکم ثانی تنخوا ہ بند

عدالتی حکم کی خلاف ورزی، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی کی تا حکم ثانی تنخوا ہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) عدالتی حکم پر عمل درامد نہ کرنے پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی کی تا حکم ثانی تنخوا ہ بندکرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے عدالتی حکم کے باوجود اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی کی تنخوا ہ تا حکم ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عمل درامد کی رپورٹ طلب کر لی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں،رپورٹ پیش نہ کرنے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے عدالت کی جانب سے آج بھی ایس ایچ او کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ابھی تک رپورٹ پیش نہیں کی گی ہے لہذ ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے ایس ایچ او کی تنخوا بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مزید :

علاقائی -