انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ، فیصلہ ہو گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے میچ بارش ...
انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ، فیصلہ ہو گیا

  

کوئنز ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 19 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج تیسری پوزیشن کیلئے میچ ہونا تھا جو کہ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور رن ریٹ کے حساب سے قومی ٹیم کو تیسری پوزیشن ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے جانب سے انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان انڈر 19 کی ٹیم رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کیلئے آج کوئنز ٹاؤن میں میچ ہونا تھا جو کہ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے اور گروپ میچز میں گرین شرٹس نے افغانستان کے مقابلے  بہتر رنز کی شرح کے ساتھ اپنے گروپ کو ہرایا جس کے باعث قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آئے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان ورلڈ کپ انڈر 19 کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل 3 فروری کو  کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں