امریکی امداد کی بندش کے بعد نو ممالک فلسطینیوں کیلئے متحرک

امریکی امداد کی بندش کے بعد نو ممالک فلسطینیوں کیلئے متحرک

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین نے کہاہے کہ روس، کویت اور نو یورپی ممالک نے فلسطینیوں کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کی کوششوں میں تیزی پر اتفاق کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کے رترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ ان ممالک کی کوشش ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امریکی امداد میں کٹوتی سے پیدا شدہ مالی خلا پر کیا جا سکے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین 50لاکھ فلسطینی مہاجرین کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر ضروریات کو پورا کرتا ہے اور اس کا سالانہ بجٹ ایک ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ برس اس ادارے کو امریکا نے تین سو ساٹھ ملین ڈالر دیے تھے، تاہم اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے اسے فقط ساٹھ ملین ڈالر مہیا کیے ہیں۔

 

مزید : عالمی منظر