شامی اپوزیشن کا سوچی امن کانفرنس کا حصہ نہ بننے کا اعلان ،ترک وفد متبادل کے طورپرنمائندگی کرے گا

شامی اپوزیشن کا سوچی امن کانفرنس کا حصہ نہ بننے کا اعلان ،ترک وفد متبادل کے ...

دمشق(این این آئی)شام میں قیام امن کی کوششوں کی خاطر روس میں منعقدہ ایک اہم سمٹ میں شامی اپوزیشن شریک نہیں ہو گی تاہم ترک وفد متبادل کے طورپرنمائندگی کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدارنے بتایاکہ شامی اپوزیشن نے سوچی میں ہونے والی اس کانفرنس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے تاہم شامی اپوزیشن کی نمائندگی ترکی کا ایک وفد کرے گا۔اس دو روزہ میٹنگ کا مقصد شام میں قیام امن کی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک مؤثر حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...