جرمنی میں حکومت سازی کی راہ ہموار ،مہاجرین سے متعلق معاہدے پر اتفاق

جرمنی میں حکومت سازی کی راہ ہموار ،مہاجرین سے متعلق معاہدے پر اتفاق

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا قدامت پسند سیاسی اتحاد اور سوشل ڈیموکریٹس حکومت سازی کی راہ میں حائل ایک اہم رکاوٹ دور کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ فریقین جرمنی میں مہاجرین کی فیملی ری یونین کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ موضوع وسیع تر اتحادی حکومت کے قیام کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سمجھوتہ طے پا گیا ہے کہ اکتیس جولائی تک مہاجرین کی فیملی ری یونین کا عمل روک دیا جائے گا اور بعد ازاں ہر ماہ ایک ہزار ایسے افراد کو جرمنی آنے کی اجازت ہو گی، جن کے رشتہ دار بطور مہاجر جرمنی میں پناہ کے حقدار قرار دیے جا چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر