امداد صرف امریکہ کے دوست ممالک کو ملے گی ، چین اور روس ہمارے مفادات کیلئے خطرہ ہیں : ٹرمپ

امداد صرف امریکہ کے دوست ممالک کو ملے گی ، چین اور روس ہمارے مفادات کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ امریکی ٹیکس دینے والوں کا پیسہ امریکا کے دوستوں کو امداد کی مد میں دیا جائے گا۔اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 'افغانستان میں امریکی فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے، مصنوعی ڈیڈ لائنز بتاکر افغانستان میں دشمنوں کو چوکنا نہیں کریں گے'۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ کانگریس یقینی بنائے کہ داعش اور القاعدہ کے خلاف جنگ میں ہم دہشت گردوں کو گرفتار کرسکیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گردوں سے دہشت گردوں والا سلوک کیا جانا چاہیئے۔اس موقع پر امریکی صدر نے بدنام زمانہ خلیج گوانتاناموبے کا جیل خانہ کھلا رکھنے کا بھی اعلان کیا۔اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا لیکن جنرل اسمبلی میں امریکا کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ووٹ دینے والوں کو امریکی امداد بھیجی گئی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ'وعدہ کرتے ہیں کہ امریکی ٹیکس دینے والوں کا پیسہ امریکا کے دوستوں کو امداد کی مد میں دیا جائے گا، دشمنوں کو نہیں ملے گا'۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انہوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کیا تھا، لیکن داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ فخر ہے کہ داعش کے خلاف اتحاد نے عراق اور شام میں 100 فیصد حصہ آزاد کرالیا۔اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر سابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دے ڈالا۔ساتھ ہی انہوں نے روس اور چین کو امریکی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو اتنا جدید اور طاقتور بنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایران کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ جب ایرانی عوام کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کھڑے ہوئے تو انہوں نے ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کانگریس پر بھی زور دیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں خامیاں دور کی جائیں۔امریکی صدر نے اعلان کیا کہ نئی قانون سازی کے ذریعے امیگریشن قوانین کو درست کیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس کو چاہیے کہ امیگریشن نظام میں وہ خامیاں دور کریں جن سے کرمنل گینگ ملک میں آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 'گینگز نے ملکی قوانین کے کمزور پہلوؤں کا فائدہ اٹھایا'۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فی الوقت ایک امیگرینٹ لامتناہی تعداد میں فیملی امریکا لاسکتا ہے لیکن صرف شوہر بیوی اور کم عمر بچوں کو ہی آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کھلی سرحدوں کے سبب ہمارے کم آمدنی والے طبقے کو نقصان ہوا، کھلی سرحدوں کا مطلب ملک میں منشیات اور گینگز کی آمد ہے۔انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جانے پر بھی زور دیا۔اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ اراکین کانگریس سیاست ایک طرف رکھیں اور کام مکمل کریں۔ساتھ ہی انہوں نے شہریوں کو پیغام دیا کہ محنت کریں، امریکا پر یقین رکھیں، ہر چیز حاصل کی جاسکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے امریکی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔امریکی صدر نے عام امریکیوں کی تعریف کی اور ویلڈرز، امدادی کارکنوں اور فائربریگیڈ کے عملے کی کوششوں کو سراہا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے پہلے اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی اور ڈالر کی قیمت گر گئی۔
ٹرمپ خطاب

مزید :

صفحہ اول -