گرانی کا ایک بم ، پٹرول 3، لائٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت مٹی کا تیل 6روپے لٹر تک پھر مہنگا

گرانی کا ایک بم ، پٹرول 3، لائٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت مٹی کا تیل 6روپے لٹر تک ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ فروری کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔آج یکم فروری 2018 سے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 95 روپے 83 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 94 پیسے اضافے کے بعد 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے ۔

پٹرول مہنگا

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...