اقتصادی تعاون تنظیم کیساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں : وزیر اعظم

اقتصادی تعاون تنظیم کیساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، تجارت میں اضافے، علاقائی رابطوں، سیاحت کے فروغ اور لوگوں کے درمیان رابطوں میں اضافے کے شعبوں میں ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وہ گزشتہ روز اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سفیر حلیل ابراہیم آککا سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی مربوطیت اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے میں پاکستان کے فعال کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پر جوش خیر مقدم پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اقتصادی تعاون تنظیم کے اہداف کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے فعال کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے کردار کی وجہ سے اقتصادی تعاون کی تنظیم رکن ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم ادارے کی حیثیت سے سامنے آئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ اقتصادی تعاون تنظیم کے تیسرے 2 روزہ اٹارنیز و پراسیکیورٹرز جنرلز کانفرنس کااسلام آباد میں انعقاد سے رکن ممالک کے مابین سنگین جرائم بالخصوص منشیات و انسانی سمگلنگ، سائبر کرائم اور دیگر سنجیدہ نوعیت کے جرائم کا قلع قمع کرنے میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں،وسیلہ تعلیم پروگرام کی 50اضلاع تک توسیع حکومت کے تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے،نادار اور مستحق طبقے کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،تعلیم کے فروغ کے لئے ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔ وہ گزشتہ روزبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کی پچاس اضلاع تک توسیع کی خوشی ہے جبکہ وسیلہ تعلیم پروگرام بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم دینے کیلئے ہے ہم نہ صرف تمام بچوں کو تعلیم بلکہ معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیلہ پروگرام سے گرایجویٹ پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے۔
شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ اول -