قطری ٹی وی چینل اور سربراہ کو مصر میں دو کروڑ 20لاکھ جرمانہ


قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے قطری اسپورٹس چینل اور اس کے سربراہ کو دوکروڑ بیس لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے کہاکہ اس ادارے اور اس کے سربراہ نصر الخلیفی نے کاروباری اجارہ داری کے خلاف ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔ یہ سزا مصر کی اقتصادی امور سے متعلق ایک عدالت کی جانب سے سنائی گئی ہے۔ نصر الخلیفی فرانس کے پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کے صدر بھی ہیں۔ مصر میں اس قطری ادارے پر 2014 میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالمی کپ فٹ بال دیکھنے کے خواہش مند صارفین کو اس نشریاتی ادارے نے کم از کم ایک سال کے لیے سبسکرائب کرنے اور ایک خاص طرح کا رسیور خریدنے پر مجبور کیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...