شام میں عسکری مداخلت پر تنقید، ترک طبی تنظیم کے سربراہ اور 11ارکان گرفتار

شام میں عسکری مداخلت پر تنقید، ترک طبی تنظیم کے سربراہ اور 11ارکان گرفتار

دمشق(این این آئی)شام میں ترک فوجی مداخلت پر تنقید کرنے پر ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ سمیت گیارہ اعلیٰ عہدیداروں کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تنظیم ترکی کے 80 فیصد ڈاکٹروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ گزشتہ ہفتے اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شام میں ترک فوجی مداخلت سے ’ناقابل درستی مسائل‘ پیدا ہو رہے ہیں اور اس جنگ کی وجہ سے صحت کے شعبے پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں۔ اس بیان کے آخر میں ’جنگ نہیں، اب امن‘ کے الفاظ تحریر تھے۔ گزشتہ جمعے کو ملکی صدر رجب طیب ایردوآن نے ٹرکش میڈیکل ایسوسی ایشن کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس تنظیم کو ’دہشت گردوں کی ہم درد‘ قرار دے دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر