وفاقی کابینہ ، افغان مہاجرین رجسٹریشن کارڈز کی مدت میں 2ماہ کی توسیع


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 60 روز کی توسیع کر دی، طلباء کو فیس واپس کرنے کی سکیم کا دائرہ کار 114 اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 60 روز کی توسیع کی منظوری دی جبکہ طلباء کو فیس واپسی کی وزیراعظم سکیم کا دائرہ کار 114 اضلاع تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اب یہ سکیم بلوچستان، سندھ، کے پی، جی بی، جنوبی پنجاب، فاٹا اور آزاد کشمیر میں بھی شروع کی جائے گی۔کابینہ نے راولپنڈی اور پشاور میں امیگرنٹ پروٹیکٹر تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ اور توانئی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل میں 60 دن ، وز یر اعظم فیس واپسی سکیم کی کم ترقی یافتہ علاقوں تک توسیع اور پاکستان اور چین کے درمیان سال 2018-22ء کیلئے زرعی معاہدے کے ایگزیکٹو پرو گر ا م پر دستخط کی منظوری دینے سمیت اقتصادی رابطہ اور توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے چا ئنیز اکیڈمی آف سائنسز اور محکمہ موسمیات ، وزارت خارجہ اور جمہوریہ ساؤ تومے و پرنسپی کے درمیان باہمی مشاورت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی ۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اورچین کے درمیان سال 2018-22ء کیلئے زرعی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کی منظوری دی۔ اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے 12 دسمبر 2017ء کو ہونیوالے فیصلوں اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 جنو ری 2018ء کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کیلئے شناختی کارڈز کی تصدیق میں 60 دن کی توسیع کی منظوری دی۔ اجلاس میں وزیراعظم فیس واپسی سکیم کی کم ترقی یافتہ علاقوں تک توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی کابینہ کو بتایا سکیم کو بلوچستان،سندھ، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، فاٹا ، گلگت بلتسان اور آزاد جموں کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 114 اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے راولپنڈی اور پشاور کے امیگرینتس کیلئے پروٹیکٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔
کارڈز مدت توسیع

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...