استعفا کی اب ضرورت نہیں وقت گزر گیا : شیخ رشید


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17 جنوری کو لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔جیونیوز کیمطابق شیخ رشید نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔گزشتہ دنوں راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں شیخ رشید کے اپنڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوکر کچھ دیر کے لیے پارلیمنٹ آئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے استعفیٰ جمع کرانے کا سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی، وقت گزر گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کے خیریت دریافت کرنے پر بتایا کہ اپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، 103 بخار رہتا ہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...