نواز شریف عام انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے : منظور وسان

نواز شریف عام انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے : منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن ) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ نواز شریف 2018کے عام انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے،نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی ،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ را ؤ انوار کی گرفتاری نہ ہونا اداروں کے لیے چیلنج ہے،پولیس سمیت تمام ادارے راؤ انوار کی گرفتاری کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سندھ میں آنے میں بہت بڑی دیر کردی،انہوں نے سندھ کے لوگوں کے کبھی مسائل حل نہیں کیے،نواز شریف کی پیر پگارا سے اس بار ملاقات متوقع نہیں،تیسری قوت نواز شریف کی ملاقات پیر پگارا سے فی الحال نہیں چاہتی،فنکشنل لیگ والے تیسری قوت کے اشاروں پر چلتے ہیں۔
منظور وسان

مزید :

صفحہ اول -