سیشن کورٹ میں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ ، ملزم اور پولیس اہلکار جاں بحق

سیشن کورٹ میں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ ، ملزم اور پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) سیشن کورٹ میں پیشی پر قتل کے ملزم پرمخالف پارٹی کی اندھادھند فائرنگ، ملزم سمیت ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب، سائلین اوروکلاء برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق رام گلی برانڈرتھ روڈ کا رہائشی امجد لطیف گھریلو جھگڑے پراپنے چچا افضل کو2013میں قتل کرنے کے جرم میں2سال قبل گرفتارہوگیاتھا جسے گزشتہ روز جیل سے پیشی کیلئے سیشن کورٹ لایاگیا۔کیس کی سماعت ختم ہونے پر جب ملزم کوبخشی خانے کی طرف واپس لے جایاجارہا تھا تو پیشی پرآئے ہوئے مقتول افضل کے بیٹے توقیرنے نامعلوم ساتھی کے ہمر اہ پستول سے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم امجد اوراس کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل آصف گولیاں لگنے سے موقع ہی پرجاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جب سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے پرپہنچے تووہاں پرموجود پولیس اہلکار اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ گئے ۔
سیشن کورٹ /فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -