سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،عاصمہ جہانگیر

سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،عاصمہ جہانگیر

لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن عدالت میں فائرنگ کے واقعہ پر معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے سکیورٹی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے سیشن عدالت میں فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم کے جاں بحق ہونے اور پولیس کانسٹیبل آصف کے شہید ہونے پراظہار افسوس کیا۔عاصمہ جہانگیر نے عدالتوں کی سکیورٹی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی صرف نام کی سکیورٹی ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ عدالتوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے تاکہ ججز، وکلا اور سائلین کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

عاصمہ جہانگیر

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...