سی پیک کا مغربی روٹ آپریشنل ، کوئٹہ سے گوادر کا سفر 8گھنٹے میں طے ہو گا : احسن اقبال

سی پیک کا مغربی روٹ آپریشنل ، کوئٹہ سے گوادر کا سفر 8گھنٹے میں طے ہو گا : احسن ...

اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کوآگاہ کیا گیا ہے کہ سی پیک کا مغربی روٹ آپریشنل کردیا گیا ہے اور کوئٹہ سے گوادر تک دودن کا فاصلہ اب آٹھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں4لین کی سڑک بنائی گئی ہے۔ تاہم اس کو 6لین تک توسیع دینے کی گنجائش موجود ہے۔کمیٹی کا اجلاس بدھ کوچیئرمین کمیٹی سینیٹرآغا شاہزیب درانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن ، وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات ، وزارت کیڈ وغیر ہ کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر متعلقہ حکام نے کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت کیڈ کی جانب سے پمز اور وفاقی ہسپتالوں کی توسیع کے حوالے سے یقین دہانی کو زیر بحث لاتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اور سہولیات ناکافی ہیں ۔ سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ نہ صرف اسلام آباد کی ہسپتالوں کی توسیع ہونی چاہیے بلکہ اسلام آباد کے مضافات میں قائم طبی مراکز کو بہتر بنایا جائے تاکہ علاج معالجے کی سہولیات عوام کو گھر سے قریب ترین طبی مراکز میں میسر ہوں۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...