سینیٹ انتخابات ،مسلم لیگ (ن )نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

سینیٹ انتخابات ،مسلم لیگ (ن )نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

لاہور(آن لائن) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )نے آئندہ ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، درخواستیں 3فروری تک سیکرٹریٹ لاہور میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ہونے والے آئندہ سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن نے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی ہیں، اس سلسلے میں امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست 3فروری تک سیکرٹریٹ لاہور مین جمع کرا دیں، مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ٹکٹ کیلئے درخواست کے ساتھ 50ہزار پارٹی فنڈ بھی دینا ہوگا۔

درخواستیں طلب

مزید : صفحہ اول