پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ کے سینٹ امیدواروں سے انٹرویو شروع

پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ کے سینٹ امیدواروں سے انٹرویو شروع

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ انتخابات پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں سے آج انٹرویو شروع کرے گا،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی،رضا ربانی بورڈ کے سامنے کل انٹرویو دیں گے،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزازاحسن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مارچ میں سینیٹ انتخابات ہونا متوقع ہیں،سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں سے انٹرویو کر رہی ہیں۔پیپلزپارٹی آج سے اپنے امیدواروں سے انٹرویو شروع کر رہی ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا تعلق چونکہ پنجاب سے ہے،پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی اتنی نشستیں نہیں ہیں کہ اپنا سینٹر منتخب کرسکیں،بیرسٹر اعتزاز احسن کو بلوچستان اور سندھ سے ٹکٹ کی آفر کی گئی تھی جس سے انہوں نے شکریہ کے ساتھ انکار کردیا۔انہوں نے پنجاب کے علاوہ کسی دوسرے صوبے سے رکن منتخب ہونا مناسب نہ سمجھا کیونکہ اس سے دوسرے امیدواروں کی حق تلفی ہوتی ہے۔پارٹی چیئرمین کی شدید خواہش کے باوجود بھی انہوں نے ٹکٹ کیلئے درخواست تک نہیں دی۔

پی پی انٹرویو

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...