امریکا نے حماس کے سربراہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکا نے فلسطین کی جدو جہد آزادی کے لیے کوشاں تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسماعیل ہانیہ حماس کے ملٹری ونگ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں مسلح جدوجد کے حامی ہیں۔امریکا کی جانب سے اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد ان کے اثاثے بھی منجمند کر دیے گئے ہیں اور سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔امریکا کا الزام ہے کہ اسماعیل ہانیہ متعدد اسرائیلی اور 17 امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
حماس
امریکی ریاست ہوائی میں غلط میزائل الرٹ پر2 ملازمین مستعفی

ہوائی (آئی این پی)امریکی ریاست ہوائی کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی سے وابستہ 2 اعلی اہلکار مستعفی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ایجنسی نے تصدیق کر دی ہے کہ رواں ماہ میزائل حملے کے غلط الرٹ کی وجہ سے ان عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس غلط الرٹ کی وجہ شہریوں کو موبائل فون پر پیغام چلا گیا تھا کہ وہاں بیلسٹک میزائل حملہ ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے ریاست بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اس واقعہ پر ہوائی کے گورنر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔
امریکی ریاست

مزید :

صفحہ اول -