نواز شریف پر الزامات لگا نے والے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں،مریم نواز

نواز شریف پر الزامات لگا نے والے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں،مریم نواز

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ،ان کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر ان ہی پر ختم ہوتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کوئی10 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام بھی کرگیا اور کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے۔عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے اور عوامی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ لیڈروں کو اپنا آرام قربان کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ نے خدمت کی ہوتی تو آج یوں ہزیمت نہ اٹھانا پڑتی۔ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین اپنی شرمندگی کو چھپانے کیلئے نواز شریف پر الزامات لگا رہے ہیں۔

مریم نواز/ٹویٹ

مزید : صفحہ اول