انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو طلب کر لیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 15 فروری جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں 26 فر و ر ی کیلئے طلبی کے سمن جاری کردیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی چیئرمین کی طلبی کے سمن جاری کیے۔پولیس نے گزشتہ روز ملزم عمران خان کیخلاف مقدمات میں عبوری چالان داخل کیا تھا۔ عمران خان ایس ایس پی تشدد اور پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس سمیت چار مقدما ت میں ملزم نامزد ہیں۔ چالان جمع ہونے کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ نوٹس بھیج دیا گیا تھا اور ان کیخلاف 14 گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔ایس ایس پی عصمت اللہ اور پولیس ملازمین پرتشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان ہی مقدمات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نامزد ہیں۔
عمران طلبی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4مقدمات میں نامزد ملزم پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عد ا لت میں پیش ہوئے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض8فروری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہو ئے شاہ محمود قریشی کو9فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنما اسد عمر، شیریں مزاری ، شفقت محمود اور عارف علوی بھی 9فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ، جبکہ اسد عمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔ و ا ضح رہے 14ئمیں دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جن میں پی ٹی وی حملہ ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔
شاہ محمود ضمانت

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...