تین قمری واقعات ایک ساتھ رونما ،دنیا بھر میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ


لاہور ( کامرس رپورٹر )دنیا بھر میں بدھ کی رات ایک انوکھا اور منظر د ،نظر دیکھا گیا جب تین قمری واقعات ایک ساتھ رونما ہوئے ہیں۔ نہ صرف چاند گرہن ہوا بلکہ مہینے کا دوسرا مکمل چاند زمین سے سب سے کم فاصلے ہر تھا۔اس واقعے کو سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگوں اور خونی رنگ کے چاند کا نام دیا گیا ہے۔چاند گرہن 10 بج کر 51 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوا اور اس کا اختتام 16 بج کر آٹھ منٹ جی ایم ٹی پر ہوا۔ اپنی نوعیت کا یہ منظر واقعہ دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔'سپر بلیو بلڈ مون' یا عظیم نیلگوں خْونی چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔نیلگوں چاند تو اس مہینے میں دوسری مرتبہ طلوع ہوا لیکن گرہن کی وجہ سے چاند پر پڑنے والا زمین کا عکس سرخ رنگ کا نظر آیا اور اسی وجہ سے اسے بلڈ مون یا خونی چاند کہا جاتا ہے۔31 جنوری کو دنیا کے اْفق پر انوکھا منظر دیکھا گیا،زمین اور چاند کا فاصلہ سات فیصد کم ہونے کی وجہ سے چاند معمول سے 14 فیصد زیادہ روشن تھااور یہ معمول سے بڑا نظر آیا،امریکہ میں ستاروں کے مشاہدے کے شوقین افراد نے اس نیلگوں خونی رنگ کے چاند کا نظارہ کیا۔اس سے قبل واشنگٹن میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے ہیڈ کوارٹر کے ماہر گورڈّن جونٹسن نے کہا تھا کہ یہ چاند امریکہ کے مغربی حصہ الاسکا اور ہوائی میں سب سے واضح دکھائی دے گا۔ انھوں نے ایک سرکاری بیان میں کہا تھاکہ شمال مغربی امریکہ، الاسکا اور ہوائی 31 جنوری کو چاندنی میں نہا جائیں گے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ گرہن کی وجہ سے ماہرین اس بات کا مشاہدہ بھی کر رہے ہیں کہ جب چاند کی سطح تیزی سے ٹھنڈی ہوتی ہے تو اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔امریکی یونیورسٹی کولاراڈو بولڈر میں خلا اور زمینی فضا کے ماہرین پال ہینی کا کہنا ہے کہ تھرمل کیمروں سے چاند کو دیکھنے سے یہ بالکل مختلف نظر آیا ۔چاند کو تاریکی میں دیکھنے سے اس کے خدوخال مزید واضح ہو ئے اور چاند کے وہ حصے جو عام طور پر دیکھے نہیں جا سکتے وہ قدر واضخ نظر آ ئے کیونکہ چاند کی گھاٹیوں کے ارد گرد چٹانیں چمکتی ہوئی دکھائی دیں کیونکہ انھیں سرد ہونے میں وقت لگے گا جب کہ گھاٹیاں جلد سرد پڑ جا تی ہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...