کسٹمز کلیئرنس سافٹ وئیر ویبوک میں خلل، ملکی تجارت عملی طور پر بند

کسٹمز کلیئرنس سافٹ وئیر ویبوک میں خلل، ملکی تجارت عملی طور پر بند

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کسٹمز کلیئرنس سافٹ وئیر ویبوک میں بڑا خلل پیدا ہوگیا جس کے باعث ملک کی تجارت عملی طور پر بند ہوگئی ہے ۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کسٹمز کمیٹی کے چیئرمین ارشد جمال کے مطابق ویبوک سسٹم میں یہ خرابی ملک گیر سطح پر ہے، اس خلل کے سبب ملکی بندرگاہوں اور ائیرپورٹس کیساتھ ساتھ سرحدوں سے تجارتی عمل کو بھی رکاوٹ کا سامنا ہے۔کسٹمز کلیئرنس سافٹ وئیر کی خرابی کے سبب درآمدات اور برآمدات دونوں متاثر ہوئیں جسکے سبب حکومت کو ڈیوٹیز اور ٹیکسنز کی مد میں کئی ارب روپے نہ مل سکے۔کسٹمز ایجنٹس کے مطابق کسٹمز حکام جلد نظام بحال ہونے کی تسلی دے رہے ہیں لیکن گزشتہ رات تک نظام بحال نہیں ہوسکا تھا۔

کسٹمز کلیئرنس خلل

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...