جعلی خان کی سونامی نے پختونخوا کو صر ف زخم دیئے : آصف زرداری


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے پیپلزپارٹی نے پختونوں کو شناخت دی اب ان محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ جعلی خان کی سونامی نے پختونخوا کو صرف زخم دیئے ہیں۔ بدھ کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں صوابی سے سابق ایم پی اے سکندرعرفان کی قیا دت میں 13 رکنی وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر آصف علی زرداری نے سکند ر عرفان خان اور دیگر کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم مقدم کرتے ہوئے کہا آپ بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بنیں، بلاول بھٹو زرداری ملک کا مستقبل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے ہی دہشت گردوں اور شدت پسندوں سے مزاحمت کی ہے۔ انشاء اللہ وفاق اور چاروں صوبوں میں انتخابات جیتیں گے پنجاب اور پختونخوا میں جیا لے وزیر اعلی ہونگے۔ وزیر اعلی ہاؤس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے۔آصف علی زرداری نے وفد کو ہدایت کی کہ ابھی سے اپنے اپنے حلقے میں سرگرم ہو جائیں اس عزم کیساتھ کہ انتخابات جیتنے ہیں۔پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنیو ا لوں میں امتیاز احمد خان، ملک امان اللہ خان، محمد اقبال،جان عالم خان،سبحان اللہ خان،فقیر محمد خان، علی گوھر خان، ھارون رشید، صفدر علی، ملک الیاس خان،غلام فاروق خان اور عبدالوحید خان شامل ہیں۔اس موقع پر پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش، کے پی کے صدر ھمایوں خان،سینیٹر سردار علی خان اور بہرمند خان تنگی بھی موجود تھے۔
زرداری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...