جرمن سی ای او کو بیرون ملک جانے کی اجازت سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دی : ترجمان چودھری نثار

جرمن سی ای او کو بیرون ملک جانے کی اجازت سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دی : ...

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وضاحت کی ہے چو ہد ر ی نثار علی جرمن سی ای او کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے، وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ای سی ایل سے نام نکالا گیا تھا ۔بدھ کو ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے جرمن نژاد سابق سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق آنیوالی خبریں مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ، چوہدری نثار علی خان جرمن باشندے کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے اور ان کا موقف تھا کہ قومی ایئرلائن کے غیر ملکی سی ای او کا کرپشن الزامات پراحتساب ضر وری ہے،وزیراعظم آفس کی مداخلت پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اس وقت جرمن سفارتخانے نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی آئی اے کے سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ ایک ماہ بعد واپس آ جائینگے اور وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے چوہدری نثار سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی ہد ا یا ت چوہدری نثار علی خان تک پہنچائیں جن میں کہا گیا تھا برنڈ ہلڈن برینڈ کو ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

ترجمان چوہدری نثار

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...