راؤ انوار کی عدم گرفتاری پر آئی جی سندھ کا اظہار بے بسی

راؤ انوار کی عدم گرفتاری پر آئی جی سندھ کا اظہار بے بسی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کی عدم گرفتاری پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کوئی ڈیڈ لائن دینے سے انکار کردیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا نمائندوں نے آئی جی سے راؤ انوار کی عدم گرفتاری کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔صحافی کے سوال پر کہ راؤ انوار کال کررہے ہیں لیکن گرفتار کیوں نہیں ہورہے؟ آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کا کوئی نظام نہیں۔میڈیا نمائندوں نے آئی جی سندھ پوچھا کہ راؤ انوار ائیرپورٹ سے کس طرح نکل گئے؟ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اس کا جواب اسلام آباد ائیر پورٹ سے لیں۔اے ڈی خواجہ نے کہاکہ اس حوالے سے کیس درج کرلیا ، جو قانونی کارروائی کرنا تھی کرلی لیکن راؤ انوار کی گرفتاری پر کوئی تاریخ نہیں دے سکتا۔

مزید : صفحہ اول