کابل حملے پڑوسی ملک میں دہشتگردوں کے تربیتی مراکز سے کئے گئے : مودی کا الزام

کابل حملے پڑوسی ملک میں دہشتگردوں کے تربیتی مراکز سے کئے گئے : مودی کا الزام

نئی دہلی،کابل (آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس طرح کے حملے پڑوسی ملک میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز سے کیے جارہے ہیں،پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کو ٹیلیفون کرکے حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے حملے پڑوسی ملک میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز سے کیے جارہے ہیں۔افغان صدر نے بھارتی وزیراعظم کی طرف سے ہمدری کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اوربھارت کو افغانستان کا مخلص دوست قرار دیا۔غنی کا کہنا تھاکہ یہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک کو تنہا کرنے کا وقت ہے ۔

مودی کاالزام

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...