ملک کو لوٹنے والے آخری سسکیاں لے رہے ہیں،عبدالغفور حیدری

ملک کو لوٹنے والے آخری سسکیاں لے رہے ہیں،عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علما ء اسلا م کے مرکزی سیکر ٹری جنرل ڈپٹی چےئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے ملک کو لوٹنے والے آخری سسکیاں لے رہے ہیں کارکنان الیکشن کیلئے بھر پور تیاریاں کریں ، آنے والا دور دین دوست ملک دوستوں کا دور ہوگا،تبدیلی کا مطلب یہ نہیں کہ ملک میں مغربی نظام رائج کردیا جائے ، جمعیت پر تنقید کرنے والوں نے کرپشن کے ذریعے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ،ہم نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی ہے اور بر سر اقتدار آکر اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک ترقی خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام تحصیل جوہان کے امیر مولانا محمد عمر غزنوی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ووٹ سرداروں نوابوں کو دیتے ہیں جبکہ ملک میں اسلامی قانون کیلئے مطالبہ ہم سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اکثریت ملی تو بے دین قوتوں کو منہ توڑ جواب دینگے۔

عبدالغفور حیدری

مزید : صفحہ آخر