سینیٹر شیری رحمن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی ممبر مقرر، ارکان کی تعداد10 ہوگئی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیر ی رحمن کو پارلیمانی بورڈ کا ممبر مقرر کردیا ،بورڈ کے ارکان کی تعداددس ہوگئی۔ پارلیمانی بورڈ سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔ سینیٹر شیری رحمن پی پی پی پی کی سینئر نائب صدر ہیں۔ پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ مسز فریال تالپور، سید یو سف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سید قائم علی شاہ اور صابر بلوچ پارلیمانی بورڈکے ممبر ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...