پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے،بلاول بھٹوزرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام پرپیٹرول بم گرا کر ان سے بدلا لیا جا رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کئے گئے اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ عوام کامعاشی قتل کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ظالمانہ اضافے ا ورمہنگائی کے خلا ف سینہ سپرہے،مسلم لیگ ن کے معاشی حملے کا ہرفورم پرمقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...