مردان،تحریک انصاف کی ریلی میں نواز شریف کا ترانہ گونج اٹھا

مردان،تحریک انصاف کی ریلی میں نواز شریف کا ترانہ گونج اٹھا

مردان (ما نیٹر نگ ڈیسک)مردان میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں ساؤنڈ سسٹم سے نوازشریف کا ترانہ گونج اٹھا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی۔مردان میں تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا جس میں ساؤنڈ سسٹم سے اچانک نواز شریف کا ترانہ چلنا شروع ہو گیا۔نواز شریف کا ترانہ چلنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی اور پھر جب لوگوں کو غلطی کا احساس ہوا تو ترانے کو بند کرا دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر