رانا ندیم پی ٹی آئی الیکشن مینجمنٹ سیل لاہور آفس کے ریجنل کوارڈینیٹر مقرر

رانا ندیم پی ٹی آئی الیکشن مینجمنٹ سیل لاہور آفس کے ریجنل کوارڈینیٹر مقرر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف الیکشن مینجمنٹ سیل نے رانا ندیم کو پی ٹی آئی، ای ایم سی لاہور آفس کا ریجنل کوآر ڈ نیٹر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری 30 جنوری 2018ء سے ہوگی۔ الیکشن مینجمنٹ سیل کے سربراہ محمد شہزاد ارباب نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے رانا ندیم کے فرائض میں زمینی حقائق کا جائزہ لینا، مختلف ریجنز میں سیاسی معلومات حاصل کرنا اور انہیں ای ایم سی اسلام آباد منتقل کرنا ہے۔ رانا ندیم کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر