شریف برادران خاندانی دڑاریں ختم نہیں کر سکے ملک کیلئے کیا کرینگے،کائرہ

شریف برادران خاندانی دڑاریں ختم نہیں کر سکے ملک کیلئے کیا کرینگے،کائرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف برادران ابھی تک اپنے خاندان کی دڑاریں ختم نہیں کر سکے وہ ملک و قوم کے لئے کیا کریں گے۔ شہباز شریف وزیر اعظم کے امیدوار بنے پھرتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف ایک بھی جلسے میں انہیں ساتھ نہیں لے کر گئے اور جلسوں میں مریم صفدر کے نعرے لگتے ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم کہتے پھر رہے ہیں کہ میاں شہباز شریف کی ابھی تک وزیر اعظم کی نامزدگی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اس لئے پہلے یہ مغلیہ خاندان اپنے اندر کے مسائل تو حل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک شاہد امتیاز شہید کی نویں برسی پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سی پیک منصوبے کا کریڈٹ لیتے نہیں تھکتے جبکہ یہ سابق صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر