اسلام آباد، قاری کا پاکستانی نژاد فلپائنی بچے سے بداخلاقی کا اعتراف

اسلام آباد، قاری کا پاکستانی نژاد فلپائنی بچے سے بداخلاقی کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ غیرملکی بچے سے بداخلاقی کے الزام میں قاری اسلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کو فرار کی کوشش کرانے میں دیگر تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم اسلم نے فلپائن سے پاکستان آنیوالے 12سالہ بچے کے ساتھ چاقو دکھا کر بداخلاقیکرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔مدعی طاہر محمودنے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ میں اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ فلپائن سے اپنے ملک پاکستان چھٹیاں گزارنے آیا تھا اور اپنے 12سالہ بیٹے جبران کو مولانا اسلم کے پاس قرآن پڑھنے کیلئے مقامی مسجدبھیجنے کا ارادہ کیا تاکہ وہ دین کا درس حاصل کر سکے تاہم 30-1-18بروز پیر میرے بیٹے نے مسجد جانے سے انکار کر دیا جب میں نے سختی کی تو میرے بیٹے نے بتایا کہ دو دن قبل قاری صاحب مجھے اپنے حجرے میں لے گئے اور چاقو دکھا کر مجھے بداخلاقیکا نشانہ بنایا جس پر میں اپنے پڑوسی کے ہمراہ مسجد گیا جب شور ہوا تو ملزم موقع دیکھ کر فرار ہو گیا ،تاہم تھانہ کورال پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ نمبری 52/18درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی بعدازں بدھ کی صبح ملزم کو کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کی تفتیش میں ملزم کا کہنا تھا کہ میں اپنے کئے پر شرم سار ہوں۔ ایس ایچ او کورال کا کہنا تھا کہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے اور ملزم کو فرار ہونے میں مدد کرنیوالے مزید تین افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -