کوہلو ، ایف سی کی کارروائی،دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی


کوہلو (آئی این پی) کوہلو میں ایف سی کی آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کارروائی ‘دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی‘ 36 کلو بارود سمیت آرپی جی، ڈیٹونیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی، کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی، جس کے نتیجے میں چھتیس کلو بارود سمیت آرپی جی، ڈیٹونیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...