ہماری جنگ افغان حکومت سے نہیں امریکا سے ہے: طالبان

ہماری جنگ افغان حکومت سے نہیں امریکا سے ہے: طالبان

کابل (آئی این پی)افغان طالبان نے کہا ہے ان کی جنگ افغان حکومت سے نہیں جارح امریکہ سے ہے، جنگ میں واشنگٹن کو مزید کئی گنا زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا ہوگا۔امریکی ٹی وی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہاامریکی صدر اپنے جنگ و جدل کے بیان میں طالبان سے پھولوں کے بجائے سخت ردعمل کی توقع رکھیں۔ ٹرمپ کو جنگ میں مزید جانی و مالی نقصان اٹھانا ہوگا کیونکہ طالبان نے ہمیشہ باہر سے آنیوالے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

طالبان

مزید : صفحہ آخر