اشرف آصف جلالی کا کل ’’ یوم مطالباتِ ختم نبوت‘‘ منانے کااعلان

اشرف آصف جلالی کا کل ’’ یوم مطالباتِ ختم نبوت‘‘ منانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام منظور شدہ مطالبات ختمِ نبوت پر عملدرآمد کے سلسلہ میں جیل بھرو تحریک کے پانچویں روز بھی سینکڑوں عاشقانِ رسولؐ ایک بجے سے لے کر 5بجے تک پنجاب اسمبلی کے سامنے گرفتاریوں کا انتظار کرتے رہے ۔اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا جیل بھرو تحریک کے تسلسل سے سیکولر ٹولے میں ہلچل مچ چکی ہے ۔اظہارِ حق کی شان یہ ہے کہ مسلسل اظہارِ حق کیا جائے ۔ روزانہ جیل کے انتظار میں بیٹھنے والے عاشقانِ رسولؐ کاجوش وخروش قابلِ رشک ہوتا ہے ہم انشاء اللہ تعالیٰ 2فروری جمعہ کو’’ یوم مطالباتِ ختم نبوت‘‘ منائیں گے۔اس موقع پر مطالبات ختم نبوت کے لحاظ سے عوامی رائے عامہ کی بیداری اورحکمران ٹولہ سے نجات کی تیاری کے لئے ہزاروں مساجد میں’’ مطالبات ختم نبوت‘‘ کو دہرایا جائے گا اور قرار دادیں منظور کرائی جائیں گی۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے جو تقاضے ہیں ان کو بیان کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کل پھر سینکڑوں عاشقان رسول اللہؐ اپنے آپ کو پیش کریں گے۔پانچویں روز جیل بھرو تحریک کے اجتماع میں حضرت پیر محمد اقبال ربانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ہمدم چھانگا مانگا،حضرت مفتی محمد عابد جلالی،حضرت علامہ محمد عبد الرشید اویسی،حضرت پیر سید محمد خرم ریاض شاہ رضوی،شیخ الحدیث مفتی محمد اشرف بندیالوی،مولانا محمد عطاء الرحمن رضوی،حضرت صوفی محمد گلزار احمد رضوی،مفتی محمد اشفاق الرحمن رضوی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -