سٹیٹ بنک کسانوں اور ڈیری فارمزمالکان کو سستے قرضے دے گا،ناصرچیمہ

سٹیٹ بنک کسانوں اور ڈیری فارمزمالکان کو سستے قرضے دے گا،ناصرچیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ایگری کلچر کیلئے فرینڈلی پالیسیاں بنائی جائیں گی،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر کسانوں کو تین ماہ کا ریلیف پیکیج دیں گے۔ لائیو سٹاک سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی اور دودھ کی پیداوار میں اضافے میں کم شرح پر قرضے فراہم کئے جائیں گے اور ڈیری فارمرز کو آسٹریلیا، امریکہ اور پرتگال سے گائیں امپورٹ کروانے کیلئے رہنمائی و مالی قرضہ جات دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف ایگری کلچر پنجاب کے صدر و سابق ایم پی اے چودھری محمد ناصرچیمہ سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے کراچی میں گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقات کی۔ چودھری ناصر چیمہ نے کسانوں کو سستے قرضوں کی فراہمی، بینکنگ معاملات میں مشکلات کے خاتمے، زرعی مشینری کی امپورٹ میں ٹیکس کی چھوٹ، لائیو سٹاک و ڈیری فارمز میں معاونت اور کسانوں کیلئے شرح سود میں کمی جیسے معاملات پیش کئے۔
ناصر چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -