ایچ ای سی کی کارکردگی پراعتراض کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز

ایچ ای سی کی کارکردگی پراعتراض کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ایچ ای سی کی کارکردگی پر پریس کانفرنس کرنے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ہائر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے پی ایچ ڈی تھیسز اور دیگر دستاویزات پر تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے جس پر فپواسا کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر فرید اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام دستاویزات ماضی میں بھی چیک ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر فرید اچکزئی اور سید وقار علی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیاہے نئے چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے لہذاٰ موجودہ چیئرمین کو پالیسی سازی کے عمل سے روکا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر